Join us and feel the experience and the warmth of fellowship, the joy of worship, and the power of knowledge.
اسی طرح ایک داعی کی حیثیت سے آپؐ کا کیا مقام ہے؟ ایک مربی کی حیثیت سے آپؐ کا کیا مقام ہے؟یہ وہ چیزیں ہیں جو ہماری سمجھ میں آ سکتی ہیں اور ہم ان کا کچھ نہ کچھ ادراک و شعور کر سکتے ہیں. لیکن ان تمام حیثیتوں یعنی داعی‘ مربی‘ مزکی کو میں ایک لفظ میں جمع کرنا چاہتا ہوں‘ یعنی ایک انقلاب کے داعی اور انقلابِ عظیم کے برپا کرنے والی کی حیثیت سے آپؐ کا مقام کیا ہے؟. گویا کہ ہم جن پہلوؤں سے حضورﷺ کی عظمت کو سمجھ سکتے ہیں ان میں سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ آپؐ نے جو تبدیلی برپا کی یا اصطلاحاً جو عظیم انقلاب برپا کیا‘ اس انقلاب کا مطالعہ کیا جائے‘ اس کا حاصل اور اس کے نتائج مرتب کئے جائیں‘ ا س کے لئے جو جدوجہد ہوئی اس کے بارے میں غور کیا جائے تو واقعتا حضورﷺ کی اصل عظمت نمایاں ہو کر سامنے آتی ہے. چنانچہ یہ ہے آپؐ کی عظمت کا وہ پہلو جس کا اقرار پوری دنیا نے کیا اور جس کی گواہی پوری دنیا نے دی.
Those who are merciful will be shown mercy by the Most Merciful. Be merciful to those on the earth and the One in the heavens will have mercy upon you.
Sunan At-Tirmidhi