Join us and feel the experience and the warmth of fellowship, the joy of worship, and the power of knowledge.
رسول اللہﷺ کے ان اقدامات کے نتیجے میں تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق قریش کا ایک ہزار کا لشکر نکلا‘ جس کی دو فوری وجوہات ہو گئی تھیں. ایک تو یہ کہ نخلہ میں آپؐ نے جو گروپ بھیجا تھا اس کی مڈبھیڑ قریش کے ایک تجارتی قافلے سے ہو گئی‘ اور جس میں مسلمانوں کے ہاتھوں ایک مشرک مارا گیا اور مسلمان ایک کو اسیر بنانے کے علاوہ مالِ تجارت بھی چھین کر لے آئے. اب مکے میں شور مچ گیا کہ محمد(ﷺ ) کہ یہ جرأت کہ اس کے آدمیوں نے ہمارا آدمی مار دیا. یہ ہجرت کے بعد پہلا قتل تھا اور یہ مسلمانوں کے ہاتھوں ایک مشرک کا تھا. ثانیاً حضورﷺ نے قریش کے اس تجارتی قافلے کا پیچھا کر کے اسے روکنے کی کوشش کی تھی جو ابوسفیان کی سرکردگی میں شام جا رہا تھا‘لیکن یہ قافلہ مسلمانوں کے ہاتھوں بچ نکلا تھا.
Those who are merciful will be shown mercy by the Most Merciful. Be merciful to those on the earth and the One in the heavens will have mercy upon you.
Sunan At-Tirmidhi
قافلے کی واپسی کے وقت ابوسفیان کو زیادہ اندیشہ لاحق ہوا‘ کیونکہ یہ ایک بہت بڑا تجارتی قافلہ تھا جس میں ایک ہزار اونٹوں پر کروڑوں کا مال تجارت لدا ہوا تھا. چنانچہ ابوسفیان نے قریش کو ہنگامی پیغام بھیجا کہ مجھے محمد (ﷺ ) اور ان کے ساتھیوں سے خطرہ ہے کہ وہ حملہ کر کے ہمیں لوٹ لیں گے‘ لہذا فوری مدد بھیجو. دوسری طرف ابوسفیان نے خود راستہ بدل لیا اور بدر سے ہو کر گزرنے کے بجائے نیچے ساحل کے ساتھ ساتھ ہو کر گزر گیا. ادھرمکہ میں ابوسفیان کا ہنگامی پیغام پہنچا اور ادھر سے لو گ روتے پیٹتے اور کپڑے پھاڑتے ہوئے آ گئے کہ محمد (ﷺ ) کے آدمیوں نے ہمارا ایک آدمی مار دیا ہے تو اس کے نتیجے میں قریش کے مشتعل مزاج (Hawks) کا پلڑا امن پسند لوگوں (Doves) پر بھاری ہو گیا. Hawks اور Doves ہر قوم میں ہوتے ہیں. ہر صورت میں لڑنے مرنے پر تیار ہونے والے Hawks کہلاتے ہیں اور جنگ سے گریز کا مشورہ دینے والے Doves کہلاتے ہیں. قریش میں بھی دونوں طرح کے لوگ تھے.
یہ ساری تیاری کر کے آپؐ میدان میں آئے تھے. پھر مسلح تصادم کا دَور شروع ہوا اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا فرمائی. جَآءَ الْحَقُّ وَزَھَقَ الْبَاطِلُ اِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَھُوْقًا